9

ٹھٹھہ: گھارو میں عید کے دن لاشاری ہوٹل کے عقب والی گلی سے دن دہاڑے زیرو میٹر سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم

ٹھٹھہ: گھارو میں عید کے دن لاشاری ہوٹل کے عقب والی گلی سے دن دہاڑے زیرو میٹر سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم چور موٹر سائیکل چرا کر بآسانی فرار ہوگئے۔ موٹر سائیکل دیوان سنجے کمار کی بتائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گھارو شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے گھارو تھانے پر مستقل ایس ایچ او مقرر نہیں کیا گیا، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گھارو تھانے پر فوری طور پر ایک قابل اور بہترین آفیسر مقرر کیا جائے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں