ٹھٹھہ: ڈ ر
عبدالعزیز شیخ
ایم کیو ایم پاکستان ضلع ٹھٹھہ کے سینئر جوائنٹ انچارج محمد جنید صدیقی نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستانی قوم کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔ یہ وہ عظیم دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ پوری دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
یومِ تکبیر دراصل قومی عزم، اتحاد اور قربانیوں کی روشن علامت ہے۔ اس تاریخی کامیابی کا سہرا ہمارے قابلِ فخر سائنسدانوں، قومی قیادت اور پاک فوج کے سر جاتا ہے جنہوں نے بے شمار مشکلات کے باوجود پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا۔
آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے متحد رہیں گے اور قائداعظم کے مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]