ٹھٹھہ، ڈ ر
عبدالعزیزشیخ
عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی خدمت انجام دینے والے اداروں کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی جانب سے خصوصی اقدام اٹھایا گیا، جس کے تحت مختلف محکموں کے ڈیوٹی پر مامور عملے میں بریانی تقسیم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے دوران فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں، ریسکیو 1122 کے جوانوں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن انتظامیہ کے عملے میں بریانی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے مختلف ریسکیو سینٹرز اور ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے اہلکاروں میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے کہا کہ عید جیسے خوشی کے موقع پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے ملازمین قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور ہنگامی امداد کی فراہمی کے لیے یہ عملہ دن رات خدمات انجام دے رہا ہے، جن کی حوصلہ افزائی اور قدردانی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے تاکہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بریانی تقسیم کے اس اقدام کو مختلف اداروں کے اہلکاروں نے سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور مزید جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ترغیب ملتی ہے۔
ٹھٹھہ: ڈ ر عبدالعزیز شیخ ایم کیو ایم پاکستان ضلع ٹھٹھہ کے سینئر جوائنٹ انچارج محمد جنید صدیقی نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن
ٹھٹھہ: گھارو میں عید کے دن لاشاری ہوٹل کے عقب والی گلی سے دن دہاڑے زیرو میٹر سی ڈی 70 موٹر سائیکل چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم
رپوٹ عبدالعزیز شیخ ايوان صحافت پريس ڪلب ٺٽو جي وفد صدر علي اڪبر دلواڻي جي اڳواڻي ۾ پاڪستان پيپلز پارٽي ضلعي
سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات مسترد
ٹھٹھہ، ڈ ر عبدالعزیزشیخ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوامی خدمت انجام دینے والے اداروں کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈپٹی