24

وزیر خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

وزیر خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات افتخار اللہ جان نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان سمیع اللہ خان شنواری اور جیل سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللّٰہ جان نے سنٹرل جیل مردان کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سیکٹرز کا معائنہ کیا۔ جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان، سمیع اللہ خان شنواری اور جیل سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران قیدیوں میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی گئی، جس سے جیل میں خوشی، اپنائیت اور امید کی فضا قائم ہوگئی۔ مزید برآں، معاونِ خصوصی نے قیدیوں کے مسائل سنے اور اُن کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے جیل میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور علیحدہ بجلی فیڈر کی تنصیب کا اعلان کیا، تاکہ قیدیوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا۔یہ دورہ صوبائی حکومتِ خیبر پختونخوا کے اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ جیلوں کو صرف قید خانوں کے بجائے اصلاح، بحالی اور انسانی خدمت کے مراکز بنایا جائے، جہاں قیدیوں کو عزت، سہولت اور بہتر مستقبل کی امید فراہم کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں