57

جیکب آباد (نامه نگار) علاقے میرپور برڑو میں پسند کی شادی کے واقعے پر ایک سو اکیس گھروں کو جلانے کے

جیکب آباد (نامه نگار) علاقے میرپور برڑو میں پسند کی شادی کے واقعے پر ایک سو اکیس گھروں کو جلانے کے کیس کے مدعی غلام شبیر بروڑو تحفظ کے لیے پریس کلب پہنچ گئے۔ غلام شبیر بروڑو نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بااثر سردار احمد علی چنہ اور سردار صدام حسین برڑو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
غلام شبیر بروڑو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد متاثرہ گھروں کا سروے کیا گیا تھا، تاہم اب اسے کینسل کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی سی جیکب آباد شہزاد احمد ساہی بااثر وڈیروں کے دباؤ میں آکر سروے رکوانا چاہتے ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں