22

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی نواب شاہ کے دفتر کے سامنے ڈکیتی کی واردات کے دوران

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی نواب شاہ کے دفتر کے سامنے ڈکیتی کی واردات کے دوران دوڑ شہر کے رہائشی اکرم حفیظ خانزادہ کو مسلح ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد اکرم خانزادہ سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اکرم خانزادہ کے سر میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں