9

سوات موٹروے پر پیش انے والے المناک ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس۔محمود خان

سوات موٹروے پر پیش انے والے المناک ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس۔محمود خان

غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے کہا کہ سوات موٹر وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں یہ افسوسناک واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں