*ڈاکٹر مجاہد خان باروی المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب، عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر*
روہیلانوالی (خصوصی رپورٹر): المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے معروف سماجی شخصیت اور طبی ماہر ڈاکٹر مجاہد خان باروی کو المصطفیٰ فاؤنڈیشن کا صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کے اس انتخاب پر علاقے کی عوامی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کی طرف سے شدید مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر مجاہد خان باروی طویل عرصے سے روہیلانوالی اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں غریب، نادار اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ خاص طور پر گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں کے لیے گرم کپڑوں کی تقسیم، خان میڈیکل کمپلیکس کے پلیٹ فارم سے مستحق مریضوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس، الٹراساؤنڈ اور ادویات کی فراہمی جیسے منصوبے ان کی گراں قدر خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
علاقے کی اہم شخصیات، جن میں ملک جاوید ظفر کھچی، چوہدری عصمت اللہ، سردار لطیف خان گوپانگ، ڈاکٹر محمد حنیف خان، ملک رفیق کریمی، ذیشان ملک، اور جام نوید صاحب شامل ہیں، نے ڈاکٹر مجاہد خان باروی کو صوبائی جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر مجاہد خان باروی جیسے مخلص اور محنتی انسان کا انتخاب المصطفیٰ فاؤنڈیشن کے لیے ایک بہترین اثاثہ ثابت ہوگا اور اس سے صوبے بھر میں فلاحی کاموں کو مزید فروغ ملے گا۔
اس موقع پر نو منتخب صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مجاہد خان باروی نے فاؤنڈیشن کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور غریب عوام تک ان کا حق پہنچانے کے لیے دن رات کام کریں گے۔
جیکب آباد (نامه نگار) علاقے میرپور برڑو میں پسند کی شادی کے واقعے پر ایک سو اکیس گھروں کو جلانے کے
سوات موٹروے پر پیش انے والے المناک ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس۔محمود خان
ڈاکٹر مجاہد خان باروی المصطفیٰ فاؤنڈیشن پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب، عوامی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے اپنے دفتر میں شہریوں، کونسلرز اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلقہ
عمرکوٹ سے سوشل میڈیا اسٹار بننے تک کا سفر: کیلاش ملانی کی کہانی