9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے اپنے دفتر میں شہریوں، کونسلرز اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلقہ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے اپنے دفتر میں شہریوں، کونسلرز اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلقہ افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کے ترقیاتی کاموں، صفائی، عوامی مسائل اور لوکل گورنمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شہریوں کے مسائل غور سے سنے گئے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی ابرار حسین گورچانی، ٹاؤن آفیسر دوڑ لائق حسین زرداری، محمد یاسین بروہی، غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری، روی کمار راٹھور اور ٹاؤن کمیٹی سے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں انجینئر ثناء اللہ جونیجو، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آصف فرحان خانزادہ، ٹیکسیشن آفیسر ذیشان علی مری، سینیٹیشن انچارج راجہ حسین ڈیٹھو اور دیگر شہریوں نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اور دوڑ شہر کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے جبکہ عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں