9

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)کھیل و کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)کھیل و کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت و صحت مندانہ تفریح فراہم کرنے کے لئے نجی سطح پر کرکٹ بورڈ قائم کردیا گیا. معروف صنعتکار و ملک فلاحی جماعت کے ملک رضوان الحق کی سربراہی میں ضلع بھر کے کرکٹ کے متوالے نوجوانوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے تحت مختلف ایونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے. ایونٹ کے مہمان خصوصی وائس چیف پیٹرن و سابق صدر سکھر چیمبر آف کامرس سکھر اور وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی بلال وقار خان تھے. اپنے خطاب میں انہوں ملک رضوان نے کہا کہ پاکستان کے وجود سے لیکر آج تک سکھر میں ملک برادری کے نوجوانوں کیلئے اسپورٹس کی سرگرمیاں ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہوئی، مختلف گیموں کیلئے ملک اسپورٹس کاؤنسل بنائی جس میں ایک شعبہ ملک کرکٹ بورڈ کا بنایا. تقریب کے مہمان خصوصی اور کو سندھ ٹوپی کی پگھ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا اور ساتھ ساتھ یادگاری شیلڈ پیش کی مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم ملک ہیروز اور رنر اپ ملک ٹنڈرزکو ٹرافی پیش کی اورملک اسپورٹس کاؤنسل اور ساتھ بانی ملک محمد رضوان الحق کو بہترین سے بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان ہمار ا مستقبل ہیں انہیں منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان میں آنا ہوگا اس موقع پر ملک محمد فہد رضوان اور ملک محمد سعد رضوان کی بھی تعریف کی اس پروگرام میں ملک برادری جماعت کے صدر ملک محمد یامین،ملک انور،ماسٹر عبدالستار،ملک راشد کاؤنسلر اور 8ٹیموں کے مشتمل ٹورنامنٹ کے8ٹیموں کے کھلاڑی اور ملک برادری کے معززین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بانی ملک محمد رضوان الحق نے ملک اسپورٹس کاؤنسل اور ملک کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فرحان ملک،وائس چیئرمین شاہد ملک،ملک اظہر،افضل ملک، نوید ملک،فیصل ملک،بلال ملک،صلاح الدین اور تمام کرکٹ بورڈ کے ممبران کو مبارک باد جنہوں نے بہترین ٹورنامنٹ کا فائنل کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں