سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ا۔ن لاین نیوز)عیدالضحیٰ پر مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی ،صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا،کوچز پر چھاپے ،ٹرانسپورٹروں پر زائد کرایے وصول کرنے پر جرمانے ،مسافروں سے لیا گیا ہزاروں روپے کا اضافی کرایہ بھی واپس کرادیا ،عید تک اور عید کے بعد بھی کاروائیاں جاری رہیں گی ،سیکریٹری آر ٹی اے فیاض حسین منگی تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی کی شکایت اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر سکھر سمیت سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا ہے اور اس نے زائد کرائے وصول کرنے واکے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں سکھر میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیاض حسین منگی کی سربراہی میں عملے نے سکھر و روہڑی بائی پاس ،ببرلو و دیگر شاہراہوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کردیا ہے اور سکھر و روہڑی بائی پاس پر چیکنگ کے دوران انہوں نےکراچی سے لاہور ،پشاور ،کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں کی طرف جانے والی اور وہاں سے کراچی کی طرف آنے والی متعدد کوچز پر چھاپے مارے اور مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے اور مسافروں کو ان سے مقرر کرایہ سے زائد وصول کی جانے والی رقم واپس کرادی جس پر مسافروں نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر فیاض حسین منگی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے احکامات اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ، کمشنر سکھر اور ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایات کی روشنی میں کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے میں اور اب تک متعدد کوچز پر چھاپے مار کر نہ صرف ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں بلکہ مسافروں سے کرائے کی مد میں لی گئی ہزاروں روپے کی اضافی رقم بھی انہیں واپس کرادی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ کاروائیاں عید کے دن اور اس کے بعد بھی جاری رہیں گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]