7

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)عید قرباں کی آمد، مصالحہ جات اور سبزیوں کی

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)عید قرباں کی آمد، مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں کو پَر لگ گئے،تفصیلات کے مطابق عید قرباں سے قبل مصالحے، سبزیاں سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئی ہیں،ہرا دھنیا اور پودینے کی گڈی اب ہی سے دس یا پندرہ والی گڈی چالیس روپے کی ملنے لگی جبکہ ٹماٹروں کے دام بھی بڑھادیئے گئے ہیں کچھ دن قبل پچاس روپے کل والا ٹماٹر اب سو روپے فی کلو کا ہوگیا ہے،اسی طرح گرم مصالحہ بھی مہنگا کردیا گیا ہے عیدالاضحٰی قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، 20 سے 25 فیصد اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مصالحہ جات مہنگے ہونا شروع ہوجاتے ہیں،عید کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے، جو اشیاءخوردنوش کا سامان پانچ ہزار کا آتا تھا وہ آٹھ ہزار کا ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں