11

سکھر(بیورورپورٹ)عید الاضحی کے ایام میں گوشت بنانے کیلئے، چھریاں،بگدے و دیگر سامان کے اسٹال سج

سکھر(بیورورپورٹ)عید الاضحی کے ایام میں گوشت بنانے کیلئے، چھریاں،بگدے و دیگر سامان کے اسٹال سج گئے ، فروخت میں ریکارڈ اضافہ،دکانداروں نے بھی ریٹ دگنے کردیئے، فروخت کرنے والوں کی چاندی،شہری پریشان حال تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر دیگر اشیاءخوردنوش کی خرید و فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گوشت بنانے کیلئے استعمال ہونے والی اہم جز چھریاں ، بگدے و دیگر سامان فروخت کیلئے مختلف مقامات پر اسٹال لگا دیئے گئے جبکہ دیگر مقامات پر موڈیاں، چھلیاں ،چٹایاں ودیگر سامان کی فروخت میں بھی ریکارڈاضافہ ہو رہا ہے مذکورہ سامان کی فروخت میں اضافے کے باعث دکانداروں نے بھی اس کے ریٹ آسمان تک پہنچا دیئے ہیں جس کے باعث فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے تو دوسری جانب شہری پریشان حال نظر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں