سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز)گرمی کی شدت میں اضافہ ، مویشی منڈیوں میں بھی عوام کا رش کم ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئی ، زائد قیمتوں میں جانور خریدنا ممکن نہیں ہے ، شہریوں کا اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں تاہم گرمی کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں صبح اور دوپہر کے اوقات میں شہریوں کا رش انتہائی کم دیکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے مویشی مالکان بھی گرمی کی وجہ سے گاہگ نہ آنے پر پریشان دیکھائی دیتے ہیں ، شام کے اوقات میں مویشی منڈیو میں عوام کا رش امنڈ آتا ہے ، دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کے باعث خریداروں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے مہنگائی کے اس دورمیں شہریوں کے لیے جانورخریدناایک مشکل مرحلہ بن چکاہے،منڈی میں مختلف نسلوں کے جانورلائے گئے ہیں،جن میں گائے، بیل،بکرے اوردنبے شامل ہیں،تاہم ان کی قیمتیں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ چارے اور نقل وحمل کی لاگت بڑھنے کے باعث وہ قیمتیں کم کرنے سے قاصر ہیں دوسری جانب منڈی میں آنے والے خریداروں کاکہناہے کہ اتنی زیادہ قیمتوں پر جانور خریدنا ان کے لیے ممکن نہیں ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]