15

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین ۔جوز)جانوروں کا چارہ فروخت کرنے نے بھی چارہ

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین ۔جوز)جانوروں کا چارہ فروخت کرنے نے بھی چارہ کی قیمتوں میں من مرضی ریٹ میں اضافہ، دکانداروں کی چاندی ،مویشی پالنے و رکھنے والوں کو پریشانی کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث جہاں اشیاءخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہی جانوروں کیلئے چارے کی قیمت میں بھی پچاس سے سو روپے اضافہ کرکے اسے فروخت کیا جارہا ہے عید قربان کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے شہری کثیر تعداد میں جانور خریدتے ہیں اور انہیں کھانے کیلئے چارہ کی مختلف اقسام دیتے ہیں لیکن  چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے مویشی پالنے والے افراد جہاں شدید پریشانی میں مبتلا ہیں وہیں چارے کی قیمت میں اضافہ دیکھ کر شہریوں نے بھتی جانوروں کو چارہ دینے کیلئے سستی سبزیاں اور فروٹ استعمال کرنا شروع کردیا ہے تاکہ جانوروں کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں