13

​یومِ عرفہ مغفرت، قبولیتِ دعا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عظیم الشان دن ہے،غیاث الدین قادری

​یومِ عرفہ مغفرت، قبولیتِ دعا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عظیم الشان دن ہے،غیاث الدین قادری
​سکھر(بیورورپورٹ)میلاس مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ یومِ عرفہ(9 ذوالحجہ) اسلام کا وہ مقدس اور بابرکت دن ہے جس کی فضیلت و عظمت قرآن و حدیث سے واضع ہے۔ یہ دن جہاں حجاجِ کرام کے لیے میدانِ عرفات میں وقوفِ عرفہ کی صورت میں حج کا رکنِ اعظم ادا کرنے کا موقع ہے، وہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کےلیے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، بخشش اور جہنم سے آزادی کا پروانہ حاصل کرنے کا بہترین وسیلہ ہے۔​ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ احادیثِ مبارکہ کے مطابق اللہ تعالیٰ سال کے کسی بھی دوسرے دن کے مقابلے میں یومِ عرفہ کو سب سے زیادہ بندوں کو جہنم کی آگ سے آزادی عطا فرماتا ہے۔​انہوں نے اس مبارک دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا، ​”نبی کریم ﷺ کا فرمانِ عالیشان ہے کہ یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے سے گزشتہ ایک سال اور آنے والے ایک سال کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا جو مسلمان حج کی سعادت سے دور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اس دن روزے کا اہتمام کریں اور ذکر الٰہی، استغفار اور توبہ میں وقت گزاریں۔”​بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یومِ عرفہ ہمیں مساوات، بھائی چارے اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا درس دیتا ہے جہاں رنگ، نسل اور زبان کا فرق مٹاکر لاکھوں زائرین ایک ہی لباس (احرام) میں لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہیں۔موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں یہ دن ہمیں اپنے صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔​بیان کے آخر میں انہوں نے اپیل کی کہ اس مبارک دن پر اپنے والدین، عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ ملکِ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، پاک فوج کی سربلندی اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں (خصوصاً فلسطین و کشمیر کے بھائیوں) کے لیے گریہ و زاری کے ساتھ خصوصی دعائیں مانگی جائیں، کیونکہ یہ دن ربِ کائنات کے حضور دعاؤں کی قبولیت کا خاص دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں