14

27 مئی عید قربان ہوگی۔اس دن مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کریں گے۔بہت سے

27 مئی عید قربان ہوگی۔اس دن مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور ذبح کریں گے۔بہت سے مسلمان صاحب استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے اس نیکی کے عمل کو سر انجام نہیں دے سکیں گے۔جو قربانی کر رہے ہیں،ان کو چاہیے کہ ان افراد تک خصوصی طور پر گوشت پہنچائیں،جو قربانی کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔اکثریت سفید پوش افراد کی ہے،جو گوشت بھی نہیں مانگ سکتے۔ان گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں،جو چند بوٹیوں کے لیے سسک رہے ہوتے ہیں۔ان افراد تک گوشت پہنچانا بہت بڑی نیکی ہے،جو سفید پوشی کی وجہ سے گوشت مانگ نہیں سکتے۔غریب رشتہ داروں اورمحلے میں غریب افراد تک ہر ممکن حد تک گوشت پہنچانے کی کوشش کی جائے۔قربانی کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ اللہ راضی ہو جائے۔ویسےجو عمل بھی کیا جائے،نیک نیتی سے کیا جائے۔اللہ تعالی نے واضح ارشاد فرما دیا ہے کہ”اللہ تک ان (جانوروں)کا گوشت نہیں پہنچتا اور ناخون, بلکہ اس تک تمہارا تقوی پہنچتا ہے”(سورۃ الحج۔37) قربانی کا اصل اجر حاصل کرنے کے لیے خالص نیت کے ساتھ حقداروں تک گوشت پہنچانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں