نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
دوڑ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔دوڑ پولیس کا دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دوڑ تھانے کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقائی گشت پر تھی کہ ھوت فقیر سے تین چک روڈ کے قریب ان کا سامنا مسلح ڈاکوؤں سے ہو گیا۔پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جسے پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
زخمی ڈاکو کی شناخت امیر علی عرف انگور ولد ریاض علی بروہی سکنہ ذوالفقار اسٹاپ دوڑ سے ہوئی ہےابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کا کارندہ ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور لائیو راؤنڈز (گولیاں) برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزم امیر عرف انگور بروہی کا موجودہ کرمنل رکارڈCrime No. 24/2021 u/s 4/8 SGMA of PS Daur Distt. SBACrime No. 73/2022 u/s 3/4 PEHO of PS Daur Distt. SBACrime No. 105/2022 u/s 324,353,398,401,427 PPC of PS Daur Distt. SBACrime No. 106/2022 u/s 24-A SAA of PS Daur Distt. SBACrime No. 28/2023 u/s 3/4 PEHO of PS Daur Distt. SBACrime No. 100/2024 u/s 324,353,427 PPC of PS Hussain Abad Distt. HyderabadCrime No. 101/2024 u/s 24-A SAA of PS Hussain Abad Distt. HyderabadCrime No. 86/2025 u/s 380,427 PPC of PS Daur Distt. SBACrime No. 87/2025 u/s 324,398,402 PPC of PS Daur Distt. SBACrime No. 68/2026 u/s 324,353,398,399,402 PPC of PS Daur Distt. SBACrime No. 69/2026 u/s 24-A SAA of PS Daur Distt. SBAملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ ضلع شہید بینظیر آباد اور سندھ کے دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے تاکہ مزید سنگین وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی جانب سے شاباشی:ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے دوڑ پولیس ٹیم کی اس کامیاب اور بہادرانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے شاباشی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکو راج کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
افسوس ناک خبر: لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں گھر میں بنی ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
قصور محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان
ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کیلئے سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور دیگر اہم سرکاری