معاون خصوصی برائے جیل خانہ افتخار اللہ جان نے انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا مختصر دورہ کیا۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک نے انکا خیر مقدم کیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات، جناب افتخار اللّٰہ جان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسپکٹوریٹ جنرل آف پریزنز کا مختصر دورہ کیا۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، ریحان گل خٹک نے اُن کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) محترمہ نیلم سلطانہ خٹک، ڈی آئی جی (جوڈیشل اینڈ سیکیورٹی) آمین شعیب، ڈی آئی جی (فائنانس اینڈ پلاننگ) جناب حشمت اللّٰہ، ڈی آئی جی ہزارہ ریجن عمیر خان، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور محمد وسیم خان اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ایبٹ آباد جنید خان بھی موجود تھے۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ریحان گل خٹک نے محکمہ جیل خانہ جات سے متعلق مختصر بریفنگ دی۔انہوں نے جیلوں میں جاری سرگرمیوں، اصلاحات اور مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ محکمہ جیل خانہ جات کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات،افتخار اللّٰہ جان نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ خیبر پختونخوا اپنے دورِ حکومت میں ہر سطح پر محکمہ جیل خانہ جات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے خیبرپختونخوا کے تمام جیلوں کو اصلاح کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا۔