20

یہ صرف ایک شکایت نہیں تھی، یہ گوجرہ کے ہر اُس شہری کی آواز تھی جو روزانہ پرچی مافیا، ناجائز وصولیوں اور ہراسانی کا سامنا کرتا رہا۔

یہ صرف ایک شکایت نہیں تھی، یہ گوجرہ کے ہر اُس شہری کی آواز تھی جو روزانہ پرچی مافیا، ناجائز وصولیوں اور ہراسانی کا سامنا کرتا رہا۔

الحمدللہ، یہ آواز آخرکار حکومت پنجاب تک پہنچ گئی۔ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو گوجرہ کے سرکاری ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر جاری غیرقانونی پارکنگ فیس، اضافی وصولی اور شہریوں کو دباؤ میں لینے کے خلاف باقاعدہ درخواست دی،

جس پر حکومت پنجاب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹر کو آفیشل وارننگ جاری کر دی۔ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹر سے حلفیہ بیان بھی لیا گیا ہے اور اسے سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی اضافی یا غیرقانونی پارکنگ فیس وصول نہ کی جائے، ورنہ سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ کامیابی صرف میری نہیں، بلکہ پورے گوجرہ، ہر اس شہری، ہر اس نوجوان اور ہر اس شخص کی جیت ہے جس نے اس مسئلے پر آواز بلند کی، سوشل میڈیا پر ساتھ دیا اور حق کی حمایت کی۔ یہ ثابت ہو گیا کہ اگر عوام متحد ہوں اور آواز سچی ہو تو پھر چھوٹا سا مسئلہ بھی بڑے ایوانوں تک پہنچتا ہے۔

میں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں حکومت پنجاب کا کہ انہوں نے اس شکایت کو سنجیدگی سے لیا، اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی عوامی مسائل پر اسی طرح فوری اور مؤثر کارروائی جاری رہے گی۔

ان شاءاللہ، عوامی مسائل، بدعنوانی، ناجائز وصولیوں اور پرچی مافیا کے خلاف میری جدوجہد پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

“محمد لقمان مانی پوریا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں