خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں سُتھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی اور عیدالاضحٰی پلان کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔اس موقع پر ایم ڈی سُتھرا پنجاب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل خوشاب غزالہ کنول اور سُتھرا پنجاب کے تحصیل منیجرزنے اجلاس میں شرکت کی۔ ایم ڈی سُتھراپنجاب غزالہ کنول نے اورسُتھرا پنحاب کے تحصیل منیجرزنے ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں عیدالاضحٰی پلان اور تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ عیدالاضحٰی پرالائشوں اورباقیات کو کور کرنے اور گلی محلوں کو گندگی وغلاظت سے بچانے کے لیے سُتھرا پنجاب کے ورکرز شاپر بیگ اور تھیلے نما بیگ گھر گھر پہنچائیں گے۔ ضلع بھر سے سُتھرا پنحاب کی ٹیمیں آلائشوں ،باقیات،کوڑا کرکُٹ کو ڈور ٹو ڈور اُٹھائیں گے اور شہریوں کو آوِیرننس فراہم کرتے ہوئے التماس کریں گے کہ سُتھرا پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گلی محلوں میں آلائشوں کو نہ پھینکیں اپنے شہر گلی ،محلوں ودیگر ایریازکو صاف سُتھرا رکھیں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے سُتھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی انتظامات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی مانیٹرنگ آفیسر،سپر وائزر ،ورکرز فیلڈ میں نظر آنا چاہیں اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر سر انجام دیں۔ عیدالاضحٰی پرضلع بھر میں تمام ایریاز کا سرپرائز وزٹ ہو گا صفائی کے انتظامات پر کسی قسم کی غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]