21

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل،فائر،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت ریسکیو سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا ہے جس کے تحت ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں ۔ریسکیو عملہ جوہرآباد اور خوشاب سٹی کی عید گاہوں پر مامور رہے گا جبکہ تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کی عید گاہوں پر بھی ریسکیو عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے ۔مزید ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب لر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید کے ایام میں شدید گرمی کی صورتحال میں بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال لازم بنائیں۔ سیروتفریح کے لئے جانے والے حضرات چشموں اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں، آتشزدگی سے بچاؤ کیلئے آگ کو بھجانے والے آلات کو نصب کر کے ان کو فنکشنل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر 933075-0454 پر ایمرجنسی کال ملائیں ۔آخر میں انہوں نے تمام اہلیان خوشاب کو پیشگی عید مبارک بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں