کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت۔انجینئر ڈاکٹر ذیشان نجم خان
غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔معروف سیاسی، کاروباری، سماجی و روحانی شخصیت
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی،کاروباری، سماجی و روحانی شخصیت انجینئر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، پولیس اور دیگر فرسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور اللہ تعالی زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔امین