قربانی اسلام میں ایک نہایت اہم عبادت ہے۔ارباب اورنگزیب خان کاسی
دُنیا کی ابتدا ہی سے قربانی تمام مذاہب کا ایک لازمی حصّہ رہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب خان کاسی نے کہا کہ قربانی اسلام میں ایک نہایت اہم عبادت ہے جو ہر سال عیدالاضحٰی کے موقع پر ادا کی جاتی ہے یہ حضرت ابراہیم کی اس عظیم قربانی کی یاد میں کی جاتی ہے جب انہوں نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حدیث شریف ہے کہ قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے ہی اللہ کے ہاں قبول ہو جاتا ہے یہ عبادت اللہ کی راہ میں اخلاص ، سچائی اور وفاداری کی علامت ہے۔ عید الاضحٰی کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب خان کاسی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں ہے، بلکہ اپنے نفس، خواہشات اور تکبر کو اللہ کیلئے قربان کرنے کا پیغام ہے۔ اسے خلوص دل سے ادا کریں اور اللہ کی رحمت کے حقدار بنیں۔