16

سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق۔

سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق۔

موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کےباعث پیش آیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔مردان پولیس کے مطابق حادثےکا شکار وین دیرجارہی تھی، وین نےسائیڈ پر پارک کی گئی بس کو پیچھےسےٹکر ماری۔موٹروے پولیس کے مطابق اسماعیلہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہےجن میں سے 3کی حالت نازک ہے۔موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں