سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ضلع سکھر کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، امن و امان کی ابتر صورتحال، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، لوڈشیڈنگ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی کارکنوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر گوہر خان کوسو نے کہا کہ ملک بھر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے تحت سکھر میں بھی کارکنان نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کے مسائل کا شکار ہے جبکہ عام آدمی معاشی مشکلات کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد سیاسی کارکن جیلوں میں قید ہیں، جن کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اس لیے حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع سکھر کے نائب صدر طارق محمود کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، گیس بحران اور امن و امان کی صورتحال سنگین شکل اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری نعمان احمد شیخ نے کہا کہ مہنگائی نے غریب طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے اور سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔
مظاہرے میں شریک رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، امن و امان کی خراب صورتحال اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے، عوام کو ریلیف دیا جائے اور ملک میں معاشی و انتظامی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔احتجاج کے اختتام پر شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
افسوس ناک خبر: لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں گھر میں بنی ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
قصور محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان
ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کیلئے سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور دیگر اہم سرکاری