ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں۔ ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں۔ جی زیدی کیا خبریں ھیں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیبر ونگ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نوید احمد کہوسو کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، امن و امان کی ابتر صورتحال، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، لوڈشیڈنگ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی کارکنوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی، احتجاجی مظاہرے میں لیبر ونگ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نوید احمد کہوسو نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کے مسائل کا شکار ہے جبکہ عام آدمی معاشی مشکلات کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد سیاسی کارکن جیلوں میں قید ہیں، جن کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، اور بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اس لیے حکومت عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، گیس بحران اور امن و امان کی صورتحال سنگین شکل اختیار کر چکی ہے، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری نعمان احمد شیخ نے کہا کہ مہنگائی نے غریب طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے اور سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے، احتجاج کے اختتام پر شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
افسوس ناک خبر: لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں گھر میں بنی ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
قصور محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان
ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کیلئے سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور دیگر اہم سرکاری