سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل نے کہا ہے کہمعاشرتی برائیوں کی عکاسی اور اسکے خاتمے کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے فوٹو گرافر ہو یا کیمرہ مین شہری مسائل سمیت معاشرتی برائیوں کے لیے کام کرکے انسانیت کی خدمت کررہے کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پریس کلب) سکھر کے دفتر میںکیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ سمیت دیگر عہد ے داروں میں آصف اعوان ، حیات کھوکھر ، بلال بھٹی ، نعیم غوری کفایت سمیجو ، شاہ ولی خان ، عبدالحمید سمیت دیگر ممبران شریک تھے جبکہ آل سکھر تاجر اتحاد کے وفد میںتاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری شبیر میمن، سینیئر نائب صدر حاجی پرویز چنا۔ موبائل مارکیٹ یونین کے صدر عمار فاروقی، پریس شفیق قریشی، فیاز احمد خلجی،طارق علی مہر شاہ سمیت دیگر ممبران موجود تھے، آل سکھر تاجر اتحاد کے وفدکو کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ سمیت دیگر عہد ے داروں نے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور انہیں کیمرہ مین اور فوٹو گرافروں کو درپیش مشکلات و دفتری امور سے آگاہ کیا ، آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل و فد نے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرزکو صحافتی خدمات پر سلام پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں آل سکھر تاجر اتحاد ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مثبت اور تعمیری صحافت کرنا بڑا کٹھن اور مشکل کام ہوچکا ہے، صحافیوں کو حق و صداقت کا علم بلند کرنے میں بڑے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے مگر صحافی ان حالات کے باوجود اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے ظلم جبر اور معاشرے کے مکروہ کرداروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایمانداری کے ساتھ اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں سکے،آل سکھر تاجر اتحاد کے صدر میر عبدالرحمن مینگل نے کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا اور مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سکھر کے دفتر میںعہدے داروں اور ممبران نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
افسوس ناک خبر: لاہور میں کاہنہ کے علاقے میں گھر میں بنی ٹیوشن اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
قصور محکمہ اوقاف میں مبینہ میگا کرپشن کیس، سابق افسر حافظ جاوید شوکت کے خلاف مذید کارروائی کا امکان
ٹیوشن سینٹر کی عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا اظہارِ رنج و غم۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ کیلئے سمر لرننگ اینڈ گرومنگ فیسٹیول شروع کرنے کا فیصلہ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) عیدالاضحیٰ، محرم الحرام اور دیگر اہم سرکاری