میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی بےبس،انتظامی افسران فرضی کارروائیوں تک محدود رہ گئ تحصیل میلسی میں آوارہ کتوں کی دہشت برقرار۔ گزشتہ رات بستی محبت پور موضع کوٹلہ بہلول میں آوارہ کتوں کے خونخوار غول نے زمیندار کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا اور لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی بکرے چیر پھاڑ کر کھا گئے۔ذرائع کے مطابق بستی محبت پور کے رہائشی زمیندار محمد عامر کے پانچ بکرے ڈیرے پر بندھے ہوئے تھے کہ رات کی تاریکی میں تقریباً 13 آوارہ کتوں پر مشتمل جھنڈ نے حملہ کر دیا۔ کتوں نے چار بکروں کو بری طرح نوچ ڈالا اور انہیں ہلاک کر کے کھا گئے، جبکہ ایک بکرا بمشکل جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کی موجودگی بچوں اور خواتین کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ اہل علاقہ نے انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے واضح احکامات جاری ہونے کے باوجود تحصیل میلسی میں صرف کاغذی کارروائیاں اور نمائشی اقدامات نظر آتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت مؤثر آپریشن نہ کیا گیا تو کسی بڑے انسانی سانحہ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]