30

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبہ “ستھرا پنجاب” کی کارکردگی پر

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبہ “ستھرا پنجاب” کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ یونین کونسل سنڈھل میں عارضی کولیکشن سنٹر مکمل بھرنے کے بعد مبینہ طور پر کچرا مین شاہراہ پر پھیلا دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ روڈ کے کنارے اور درمیان جگہ جگہ کوڑے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ تعفن اور آلودگی کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بروقت ٹی سی پی سے کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ویڈیو میں ایک شہری انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ اس کے ساتھ ٹی سی پی کے لیے زمین کے معاہدے کے وقت مرکزی دروازہ اور حفاظتی جالی نصب کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ شہری کے مطابق کھلا کچرا اب پورے علاقے کے لیے دردِ سر بن چکا ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، کچرا فوری اٹھانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی “ستھرا پنجاب” منصوبے کی ناقص نگرانی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں