میلسی بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میلسی مویشی منڈی، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بس اسٹینڈ کا تفصیلی دورہ کیا ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122، شکایتی سیل اور پولیس کیمپس کی فعالیت اور عملے کی موجودگی کا ، صفائی ستھرائی، ٹھنڈے پانی، شیڈز اور جانوروں کیلئے چارہ و پانی کی دستیابی کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوپاریوں اور خریداروں سے سہولیات سے متعلق براہِ راست گفتگو کی بیوپاریوں نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مویشی منڈی میں اوور چارجنگ یا زائد وصولی کی کوئی شکایت سامنے نہ آئی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیوں کی مؤثر مانیٹرنگ جاری ہے مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا وزٹ کیا مختلف وارڈ میں جاکر علاج معالجہ سہولیات ، ادویات کی دستیابی اور صفائی کا جائزہ لیا مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسار کیا مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلیوری اور علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ڈاکٹر و عملہ مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں ۔ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال موجود تھے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے میلسی بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ٹکٹ کاؤنٹرز اور کرایہ ناموں کی نمایاں آویزاں ہونے کا جائزہ لیا گیا اور اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بس اسٹینڈ پر صفائی، پینے پانی فراہمی ، ویٹنگ ایریا دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کو مسافروں سے بہتر رویہ اپنانے کی تاکید کی
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]