14

ہارون آباد:(نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) صاف ستھرا پنجاب انتظامیہ کی عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جناح

ہارون آباد:(نمائندہ خصوصی ستی رپورٹر) صاف ستھرا پنجاب انتظامیہ کی عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ سمیت دیگر میڈیا نمائندگان سے اہم میٹنگ ہارون آباد: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صاف ستھرا پنجاب انتظامیہ کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ہارون آباد: میٹنگ کی صدارت میاں عبدالحنان نے کی، جبکہ سعود فاروق خان چغتائی۔فیاض علی رامے۔راشد سعدی۔عدنان چوہدری۔نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر۔زاہدحسین انجم سمیت مختلف میڈیا نمائندگان اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔: میٹنگ کے دوران شہریوں کو آگاہی دی گئی کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں قربانی کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی جانب سے خصوصی پلاسٹک بیگز فراہم کیے جائیں گے۔: میاں عبدالحنان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔: انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہترین صفائی انتظامات کیے گئے ہیں اور آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی صفائی کے مثالی انتظامات دیکھنے کو ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں