ہارون آباد ( حافظ ثاقب)عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے موقع پر 1400سے زائد پولیس اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔تمام عید گاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور ناکہ بندی کی جائے گی۔حساس مقامات اور بازاروں میں پولیس کی اضافی نفری گشت پر مامور رہے گی۔عید کے دنوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکاران کی خصوصی تعیناتی کی گئی ہے۔قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے صرف حکومت سے منظور شدہ اداروں کو اجازت ہوگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور063-9240064پر اطلاع دیں۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے، مقامات اجتماعات کے قریب موٹر سائیکل، کاریا دیگر کوئی وہیکلز کھڑی مت ہونے دیں، پارکنگ (200) گز کے فاصلہ پر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلڑبازی،آتش بازی،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عید کے موقع پر صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاظ کیا گیاہے،جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بہاولنگر میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے عید اجتماعات کی نگرانی کی جائے گی، جرم کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،
پبلک ریلیشن آفیسر
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر