10

​لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور صحافی سہیل چوہدری کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں

​لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور صحافی سہیل چوہدری کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی ،تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈ ایجوکیشن (او آر سی) کی طرف سے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، جس کا موضوع “ڈیجیٹل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال اور نفرت انگیز باتوں کا تدارک” تھا۔ اس تقریب میں نامور صحافی اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت، سہیل چوہدری کو بہترین شرکت اور ان کی خدمات پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔​ اس پروگرام میں میڈیا، تعلیم اور انٹرنیٹ کمیونیکیشن کے ماہرین، صحافیوں اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ اس ورکشاپ کو کرانے کا بڑا مقصد یہ تھا کہ:
​لوگوں کو سوشل میڈیا کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال سکھایا جائے۔​جھوٹی خبروں (فیک نیوز) کو روکنے کے لیے شعور پیدا کیا جائے۔​انٹرنیٹ پر پھیلنے والی نفرت اور برائی کو روکنے کے لیے عملی طریقے بتائے جائیں۔
​پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ آج کے دور میں سچی معلومات آگے پہنچانا اور تصدیق شدہ خبریں پھیلانا ہماری اخلاقی ذمہ داری بن چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام صحافیوں اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ کوئی بھی خبر آگے بھیجنے سے پہلے اس کی اچھی طرح تسلی کر لیں، تاکہ معاشرے میں غلط فہمیاں اور لڑائی جھگڑے نہ پھیلیں۔
​اس موقع پر ممتاز صحافی سہیل چوہدری کو انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ تقریب میں تنظیم کے عہدیداران، نامور سئنیر جرنلسٹس رانا محمد کامران صفدر اور حنیف قمر نے بھی شرکت کی اور اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا:
​”ہماری تنظیم ( او آر ای) مستقبل میں بھی نوجوانوں اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کے لیے ایسے معلوماتی پروگرام کرتی رہے گی تاکہ وہ انٹرنیٹ کا درست استعمال سیکھ سکیں۔” شرکاء نے کہا کہ ایسی ورکشاپس سے لوگوں میں میڈیا کو سمجھنے کا شعور پیدا ہوتا ہے اور معاشرے میں اچھے ماحول کو فروغ ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں