12

رکھلہ منڈی (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این

رکھلہ منڈی (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوشوں سے رکھلہ منڈی کی واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اس سلسلے میں کوآرڈینیٹرز ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حماد حسین بگھور نے میاں آفتاب الحسن منیر کے ہمراہ پی ایم ڈی سی آفس میں واٹر سپلائی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حماد حسین بگھور نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد رکھلہ منڈی کی اضافی آبادی تک پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کر دیا جائے گا، جس کے بعد علاقے کے عوام کو پینے کا صاف اور معیاری پانی ان کی دہلیز پر دستیاب ہوگا۔
تقریب میں ملک محمد وارث بگھور، جنرل سیکرٹری سی بی اے اللہ بخش سنگھا، ملک سلیم چیئرمین، شوکت حسین، راجہ نقیب، راجہ عظمت، ساجد حنیف سمیت واٹر سپلائی رکھلہ منڈی کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں