11

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا مویشی منڈیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا مشترکہ دورہ، عید انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا مویشی منڈیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا مشترکہ دورہ، عید انتظامات کا جائزہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلع کی مختلف مویشی منڈیوں اور ٹرانسپورٹ اڈوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈی پی او محمد عمران اور ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور خریداروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے ‘ستھرا پنجاب’ مہم کے تحت منڈیوں میں موجود ٹیموں کے ہمراہ شہریوں اور بیپاریوں میں قربانی کے ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے۔ افسران نے صفائی کے عملے کو عید کے دنوں میں زیرو ویسٹ پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ پولیس کو منڈیوں اور مساجد کے اطراف فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ عید کی آمد پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی کے پیش نظر افسران نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا بھی دورہ کیا اور کرایہ نامے چیک کیے۔ ڈی پی او اور ڈی سی نے مسافروں سے براہ راست گفتگو کی اور ان سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ مالکان کو سخت وارننگ دی کہ عید کے دنوں میں اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ آفس بہاولنگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں