21

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ طلباء

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ طلباء ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔ شاندار ایونٹ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی بطور مہمان خصوصی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء کی بطور مہمان اعزاز شرکت نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا ۔ دوران تقریب نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر پروفیسر ارم اقبال، پروفیسرز اور طلباء نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر امیر حمزہ جسرا نے بطریق احسن سرانجام دیے۔پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر ڈاکٹر عاصم شہزاد نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوءے معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور کالج کی تعلیمی ترقی میں ان کی دلچسپی پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مہمانِ خصوصی اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک محمد منصور عثمان اعوان نے پوزیشن ہولڈرز اور مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انعامات محض ٹرافیاں نہیں، بلکہ ہمارے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ اور طلباء کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں