نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیح نورپورتھل ملک وقاص احمد سلہال نے کہا ہے کہ وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کسان دوست پالیسیاں لا رہی ہے تاکہ پنجاب کا کسان مزید ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہوالا جنوبی کے کسان محمد وارث کو ان کے گھر جا کر بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل کا انعام نکلنے کی خوشخبری دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیح ضلع خوشاب عبدالماجد خان کی زیر نگرانی تھل کے کاشتکار بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور اس حوالے سے ہمارا تمام فیلڈ سٹاف متحرک ہے ۔ اس موقع پر قسمت کے دھنی کسان محمد وارث نے بذریعہ قرعہ اندازی اپنا موٹر سائیکل بطور انعام ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زراعت تحصیل نورپورتھل کے حکام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اپنے پیغام میں کسان بھائیوں پر زور دیا کہ وہ بروقت کسان کارڈ کی ریکوری کو یقینی بنا کر انعام کے حقدار ٹھہریں اور محکمہ زراعت کی کسان دوست پالیسیوں سے استفادہ حاصل کر کے وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ کسان محمد وارث نے کہا کہ انشاءاللہ ہم حکومت پنجاب کیکسان دوست پالیسیوں سے مستفید ہوتے رہیں گے اور اس حوالے سے محکمہ زراعت تحصیل نورپورتھل کے عملہ کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون جاری و ساری رہے گا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]