23

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )چیف آرگنائزر لٹریری ینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرٹ خوشاب ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )چیف آرگنائزر لٹریری ینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ڈسٹرٹ خوشاب ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مورخہ 29 مئی کو رات آٹھ بجے بسلسلہ “عید ملن محفل مشاعرہ” کا انعقاد پی سی ہوٹل جوہر آباد میں کیا جا رہا ہے ۔ جس کے مہمانان خصوصی میں ملک امیر حیدر سنگھا سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب ،معروف سماجی شخصیت چوہدری عبدالمنان ،ڈپٹی سیکرٹری وفاقی حکومت ملک مرید حسین جسرا، معروف سماجی شخصیت سید اقبال حسین شاہ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور ایم پی اے سردار ظفر خان بلوچ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر فضل خان نیازی، ملک محمد علی ساول ضلعی صدر پی پی پی خوشاب ،معروف سماجی شخصیات سید عنصر عباس شاہ ،ملک گل حمید چانوس اور دیگر نمائندہ سماجی شخصیات شامل ہیں ۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے بتایا کہ اس میں مشاعرہ میں نامور شعراء کرام اپنا اپنا کلام پیش کر کے شرکائے محفل کو خوب محظوظ کریں گے اور انشاءاللہ ہم اس میں خصوصی طورپر شرکت کر کے اہل علم و ادب کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔ انہوں نے سرائیکی ادب کے فروغ کے لیے غلام عباس تسکین کی کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا جو کہ اس طرح کی ادبی محافل منعقد کر کے ادب پروری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں