23

ٹھٹھہ رپوٹ عبدالعزیز شیخ گھاس بیچ کر کراچی سے ٹھٹھہ واپس آنے والی سوزوکی کو رات گئے ٹھٹھہ بائی پاس پر روک لیا گیا

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدالعزیز شیخ

گھاس بیچ کر کراچی سے ٹھٹھہ واپس آنے والی سوزوکی کو رات گئے ٹھٹھہ بائی پاس پر روک لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مبینہ ڈکیتی کے خلاف ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں مین بائی پاس چوراہے پر کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی۔
بگڑ موری سے تعلق رکھنے والے سوزوکی ڈرائیور نبی بخش خاصخیلی، رجب خاصخیلی، اختر خاصخیلی اور دیگر کراچی میں گھاس بیچ کر اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ ٹھٹھہ بائی پاس پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ ڈرائیور نبی بخش خاصخیلی نے الزام لگایا ہے کہ چار پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر مبینہ طور پر ان سے 2 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
متاثرہ سوزوکی ڈرائیور نبی بخش خاصخیلی، رجب خاصخیلی اور دیگر کی قیادت میں سوزوکی اور ٹرک ڈرائیوروں نے ٹھٹھہ بائی پاس پر دھرنا دیا اور مرکزی چوراہے کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹھٹھہ کراچی ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ اور ٹھٹھہ سجاول روڈ پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔ احتجاج کرنے والے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب پولیس انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے سے روڈ بند کیا ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں