18

چشتیاں شریف نواب صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا نواب صاحب

چشتیاں شریف
نواب صادق محمد خان عباسی کی پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا نواب صاحب نے اس وقت پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دی جب کوئی ملک پاکستان کی کرنسی کی گارنٹی دینے کے لیے تیار نہیں تھا نوزائیدہ ریاست پاکستان میں کئی ماہ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نواب صاحب نے ادا کیں ایرانی صدر کے پیلے دورہ پاکستان کے وقت نواب صاحب نے شاہی برتنوں کی ایک ٹرین کراچی روانہ کی جس میں بیشتر برتن سونے اور چاندی کے تھے
ان خیالات کا اظہار ضلع بھاول نگر کو سی پیک موٹروے و ائیر ایمبولینس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے نواب صادق محمد کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا
عوامی لیڈر نے کہا بہاولپور ایک فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست تھی لوگ خوشحال زندگی گزار رہے تھے نواب صاحب نے اس زمانے کی قیمتی ترین گاڑیاں قائد اعظم محمد علی جناح کو تحفے میں دیں سندھ کا گورنر ہاوس نواب صاحب کا محل تھا جسے انہوں نے پاکستان کو تحفے میں دے دیا 5 اکتوبر 1947 کو برصغیر کی امیر ترین ریاست کا الحاق پاکستان کے ساتھ کر دیا گیا مگر افسوس کہ نواب صاحب کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق بھاول پور صوبہ آج تک نہیں بن سکا
مظہر اقبال چوہدری نے کہا نواب صاحب کی خدمات کی بدولت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے ان کو محسن پاکستان کا خطاب دیا آپ ستمبر 1904 کو پیدا ہوئے اور 24 مئی 1967 کو وفات پائی آپ کی برسی ہر سال 24 مئی کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے اور ریاست بھاول پور میں عام تعطیل ہوتی ہے رب العزت نواب صادق محمد عباسی کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں