22

سامارو: گورنمنٹ ہائی اسکول سامارو میں اساتذہ کی تنظیم گسٹا تعلقہ سامارو کے انتخابات کا عمل مکمل ہو

سامارو: گورنمنٹ ہائی اسکول سامارو میں اساتذہ کی تنظیم گسٹا تعلقہ سامارو کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، جہاں الفتح اور گل پینل کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ کافی عرصے بعد گسٹا کے انتخابات ہونے پر اساتذہ میں خاصا جوش و خروش پایا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پریس کلب سامارو کے وفد نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ وفد نے الیکشن چیئرمین اور دونوں پینلز کے صدارتی امیدواروں سے بھی گفتگو کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق الفتح پینل نے 27 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کر لی، جبکہ گل پینل صرف 9 ووٹ حاصل کر سکا۔
دوسری جانب گل پینل نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گل پینل کے صدارتی امیدوار ارشد لغاری نے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور رینکنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔
ادھر الفتح پینل کے صدارتی امیدوار گھنشام مالہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی کو اساتذہ کے اعتماد کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ وہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں