17

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی)ہارون آباد سے مروٹ چشتیاں بہاول نگر کے وزٹ کے دوران دوست احباب سے ملاقاتوں کے دوران حالات سے آگاہی ہوئی

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی)ہارون آباد سے مروٹ چشتیاں بہاول نگر کے وزٹ کے دوران دوست احباب سے ملاقاتوں کے دوران حالات سے آگاہی ہوئی بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل ہوئیں چھوٹے کاشتکاروں کے حوالے سے فوری طور پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اشد ترین ضرورت ہے گندم کے کاشتکاروں کو پریشان کیا جا رہا ہے کسان کو گندم کی صحیح قیمت نہیں مل رہی فصلوں پر آنے والے اخراجات اتنے زیادہ ہیں کہ کسان شدید پریشان ہیں متعدد دیہاتوں میں پچھلے سال کی بارشوں کا پانی کھڑا ہے اور کپاس کی فصل تباہ و برباد ہونے کے بعد گندم کی فصل کاشت نہ ہو سکی اور حالیہ سیزن میں کپاس کی کاشت بھی ممکن نہ ہو سکی
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے مختلف مقامات پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
سنیڈر ظفر اقبال چوہدری نے کہا نہیں کہا والدہ محترمہ کی بیماری محترمہ کی بیماری اور انتقال کی وجہ سے دوستوں کے درمیان ایک خلیج پیدا ہوئی اور رابطوں کا فقدان پیدا ہوا جس کو پورا کرنے کے لیے مسلسل مصروف جدوجہد ہیں چوہدری عبدالغفور گروپ کے دوست ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت اور شفقت کا اظہار کیا اور چوہدری عبدالغفور کے خاندان کو عزت سے نوازا ہے والد محترم مرحوم چوہدری عبدالغفور کے جو دوست زندہ ہیں ہمارے لیے انتہائی قدر و منزلت کا مقام رکھتے ہیں ان کی دعائیں ان کی محبتیں ہمارا سرمایہ ہیں والد محترم کے دوستوں نے ہمیشہ محبت کا اظہار کیا رب ذوالجلال ان کو ہمیشہ سلامت رکھے
سابق صدر چیمبر اف کامرس نے کہا ضلع بہاول نگر اجناس کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان بھر میں نمایاں ترین مقام رکھتا ہے اور بدقسمتی سے ضلع بہاول نگر کے چھوٹے کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں ان کے لیے ہائی لیول پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں حالیہ تفصیلی وزٹ کے بعد پوری طاقت سے بدترین مسائل اعلی حکام کے گوش گزار کریں گے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تفصیلی حالات سے آگاہ کریں گے کاشتکاروں کی حالت زار بہتر بنائے بغیر نہ ملک ترقی کر سکتا ہے نہ عوام خوشحال ہو سکتے ہیں کپاس کا ناقص بیج فروخت کرنے والوں کا سخت محاسبہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں