میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی
پنجاب بھر کی طرح تحصیل میلسی میں بھی انجمن پٹواریان کی جانب سے قلم چھوڑ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پٹواری برادری نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری توجہ اور مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں تحصیل میلسی کے تمام پٹواریان نے شرکت کی اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انجمن پٹواریان تحصیل میلسی کے صدر شہباز پٹواری اور اسد عباس پٹواری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پٹواری برادری عرصۂ دراز سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری کی منتظر ہے، تاہم تاحال ان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پٹواری محکمہ ریونیو کا بنیادی ستون ہیں اور عوامی مسائل کے حل، زمینوں کے ریکارڈ، انتقالات اور دیگر سرکاری امور کی انجام دہی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹواری دن رات محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہیں، اس لیے حکومت اور متعلقہ حکام پر لازم ہے کہ ان کے تحفظات اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کو جلد منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے پٹواری برادری کے مسائل کا مثبت حل نکالا جائے گا تاکہ ریونیو سے متعلق امور مزید بہتر انداز میں جاری رہ سکیں۔
پٹواری رہنماؤں نے مزید کہا کہ پٹواری برادری ہمیشہ عوامی خدمت، سرکاری امور کی بہتری اور محکمانہ نظام کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*افغا، ن طا، لبا، ن حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی، ڈرون مار گرائے: آئی ایس پی آر*
*جیو کی گستا، خیوں سے ہوشیار*
*کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر 10 غوثیہ چوک کے قریب رات گئے فائرنگ، پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے*
ناران میں شیخوپورہ کا سلطان ورک 777 ٹک ٹاک کے چکر میں ڈالا تو گنوا بیٹھا مگر جان کی بازی جیت گیا*