22

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کی جانب سے

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ): ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق THQ ہسپتال میلسی کی وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر درِ زینب (BS-17) کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) میلسی کا اضافی چارج DDO پاورز کے ساتھ سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تقرری ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کی 21 مئی 2026 کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ڈاکٹر درِ زینب مستقل افسر کی تعیناتی تک بطور DDHO میلسی فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔اس حوالے سے جاری آفس آرڈر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کے دستخط سے جاری کیا گیا، جس کی نقول سیکریٹری ہیلتھ پنجاب لاہور، سیکریٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ملتان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ THQ ہسپتال میلسی سمیت متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ڈاکٹر درِ زینب کا شمار THQ ہسپتال میلسی کی قابل، محنتی اور ذمہ دار ڈاکٹرز میں کیا جاتا ہے۔ طبی و سماجی حلقوں نے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ صحت کے شعبے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میلسی اور گردونواح کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گی۔شہریوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر درِ زینب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں