میرپورخاص (شاھدمیمن) اربوں روپے مالیت کی زمینوں کی جعلی رجسٹریوں اور کھاتہ تبدیلی اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ اینٹی کرپشن کے مقدمہ نمبر 04/2026 کی جاری تفتیش کے دوران سب رجسٹرار آفس میرپورخاص کے جونیئر کلرک ولی محمد لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے اینٹی کرپشن پولیس کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم پر بڑے پیمانے پر جعلی رجسٹریاں تیار کرنے، قیمتی زمینوں پر قبضے کروانے، مختیارکاروں اور دیگر متعلقہ افراد سے ملی بھگت کرکے زمینیں دوبارہ فروخت کرنے کے سنگین الزامات عائد ہیں تحقیقات میں یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملزم نے ایک ہی پلاٹ کی دو، دو رجسٹریاں تیار کرکے مختلف افراد کو فروخت کیا، جس کے باعث شہریوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ ریونیو اور سب رجسٹرار آفس سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے کردار کی بھی چھان بین جاری ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]