12

حکومتِ خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے۔شفیع جان

حکومتِ خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے۔شفیع جان

کاروباری برادری معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون جاری جاری رکھے گی۔وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان کی سربراہی میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن خیبرپختونخوا امجد علی خان سے ملاقات کی جس میں کوہاٹ میں صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیمبر کے صدر رشید پراچہ نے ملاقات کے دوران چیمبر آفس کیلئے پلاٹ کی فراہمی، فنڈز کے اجراء اور دیگر تجارتی مسائل اٹھائے۔ انہوں نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزیر شفیع جان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعاون سے تاجروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔سیکرٹری انڈسٹریز امجد علی خان نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر کے مطالبات پر مثبت پیشرفت کی جائے گی اور حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے۔ وفد میں ایثار علی بنگش، انس حیات، سمیر حیات، انتظار علی اور دیگر نمائندگان بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں