ٹھٹہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
فشریز محکمے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی تقرریوں کے خلاف ماہی گیروں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔کینجھر جھیل کی مختلف مچھیروں کی بستیوں میں عبدالرحیم محمد ہاشم سولنگی، علیم گندرو، ارشاد احمد گندرو، لیاقت میر بحر، خادم حسین میر بحر، نثار احمد گندرو، عبدالکریم گندرو، شہریار ڈھولو، ساجد علی گندرو، عبدالرحمن، حسین منچھری، انور ماچھی، علی گندرو، موسیٰ میر بحر، علی شیر ماچھی، احمد سولنگی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے فشریز محکمے کے افسران کے خلاف شفاف تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فشریز محکمے میں انتظامی معاملات، تقرریوں اور ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کے باعث غریب ماہی گیروں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہی گیروں کی امداد، کشتیوں کی مرمت اور فلاح و بہبود کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کے استعمال کو شفاف بنایا جائے۔اس موقع پر پاکستان فشر فوک فورم کی مرکزی رہنما سیدہ یاسمین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کے نام پر آنے والے فنڈز اور منصوبوں میں مکمل شفافیت ہونی چاہیے اور مستحق خاندانوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فشریز محکمے کے معاملات کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ پورے سندھ تک وسیع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فشریز محکمے کے متعلقہ حکام کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، اس لیے آزادانہ تحقیقات مکمل ہونے تک ان الزامات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
23 مئی: آج اداکارہ مسرت شاہین کا 71 واں یوم پیدائش ہے۔
قربانی ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت مبارکہ ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ
حکومتِ خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے۔شفیع جان
نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہے۔افراء سیف خٹک
تھانہ صدر ہارون آباد کی تفتیش ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی۔