نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہے۔افراء سیف خٹک
باشعور نوجوان ہی معاشرے میں انصاف، امن اور مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔معروف خاتون قانون دان
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی نوجوان خاتون قانون دان افراء سیف خٹک ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہیں انہوں نے فیوچر لیڈر یوتھ اسمبلی کے پارلیمانی سیشن اجلاس میں نوجوانوں کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک باشعور نوجوان ہی معاشرے میں انصاف، امن اور مثبت تبدیلی لا سکتا ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ائین، قانون اور انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کریں تا کہ وہ اپنے معاشرے میں موثر کردار ادا کر سکیں۔