21

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (آپکا) ٹھٹہ کے رہنماؤں سجاد سموں، راجو قریشی، اشرف چانڈ، منظور

ٹھٹھ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (آپکا) ٹھٹہ کے رہنماؤں سجاد سموں، راجو قریشی، اشرف چانڈ، منظور میمن اور دیگر نے ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ کا دورہ کیا اور واپڈا کے ایس ڈی او کے تبادلے کے معاملے پر بھرپور میڈیا کوریج فراہم کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر آپکا رہنماؤں نے پریس کلب ٹھٹہ کے صدر علی اکبر دلوانی، جنرل سیکریٹری نظیر احمد قریشی اور دیگر صحافیوں کو مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائی بھی پیش کی۔آپکا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چند روز قبل طویل لوڈشیڈنگ، بجلی کی خراب صورتحال اور واپڈا عملے کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کو ایوانِ صحافت پریس کلب ٹھٹہ نے بھرپور انداز میں اجاگر کیا، جس کے نتیجے میں عوامی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچی اور متعلقہ ایس ڈی او کا تبادلہ عمل میں آیا۔انہوں نے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔اس موقع پر آپکا رہنماؤں اور صحافیوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں